Map News

طالبان ہم سے جنگ نہیں براہ راست مذاکرات کریں، افغان صدر کی نئی پیشکش

کابل﴿انٹرنیشنل ڈیسک﴾ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو دعوت دی ہے کہ پُرتشدد کارروائیاں روک کر حکومت کے ساتھ بغیر کسی ثالث کے براہ راست مذاکرات کریں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان امن مذاکرات کو منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد طالبان کو براہ راست حکومت سے مذاکرات کرنے کی دعوت دی ہے۔افغان صدر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ طالبان کو ملک میں خود کش حملوں اور پُرتشدد کارروائیوں کو روک کر مذاکرات کی میز پر آنا چاہییے، افغان حکومت طالبان کو کسی ثالث کے بغیر براہ راست امن مذاکرات کی پیشکش کرتی ہے۔صدر اشرف غنی کی جانب سے جنگ بندی اور مذاکرات کی دعوت پر طالبان نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ بدلتی صورت حال پر مشاورت جاری ہے اور تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے کابل حملے میں امریکی فوج کے اہلکار کی ہلاکت پر برہم ہوتے ہوئے گزشتہ روز اچانک قطر میں ہونے والے امن مذاکرات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved