Map News

بھارت کشمیر میں کرفیو ختم اور بنیادی سہولیات فراہم کرے، اقوام متحدہ ہائی کمشنر

جنیو(انٹرنیسنل ڈیسک)اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشیل باچلیٹ نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو میں نرمی کرے اور کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں تک رسائی فراہم کرے۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشیل باچلیٹ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے انسانی حقوق متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ذرائع مواصلات معطل ہیں، پرامن مظاہروں پر پابندی ہے اور سیاسی رہنماوٴں کو بند کردیا گیا ہے۔میشیل باچلیٹ نے بھارت پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو میں نرمی کرے اور کشمیریوں کوبنیادی سہولتوں تک رسائی فراہم کرے، کشمیر کے مستقبل سے متعلق ہر فیصلے میں کشمیریوں کو شامل کیا جائے۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نے بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں سمیت 19 لاکھ سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ میشیل باچلیٹ نے کہا کہ آسام میں 19 لاکھ افراد کی شہریت کی منسوخی نے غیر یقینی اور پریشانی کو جنم دیا، بھارت شہریت منسوخی کیخلاف اپیلوں کے دوران قانونی ضابطوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور متاثرہ افراد کو ملک بدر یا قید نہ کرے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved