Map News

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیش کش کر دی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیش کش کر دی۔ صدر ٹرمپ نے افغان امن مذاکرات پر کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔ وہ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل کی پیش کش، وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ جاری ہے، کشمیر پر میری پیشکش اپنی جگہ موجود ہے، مسئلے کے حل کے لیے دونوں ملکوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔امریکی صدر نے افغان امن مذاکرات پر کہا کہ بات چیت مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے، ان کا مزید کہنا تھا طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا، طالبان کو کیمپ ڈیوڈ آنے کی دعوت دینا میرا فیصلہ تھا، اسے منسوخ کرنا بھی میرا فیصلہ تھا، افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں تاہم یہ کام کسی مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved