Map News

کربلا میں یوم عاشورکے دوران بھگدڑ، 31 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشور کے موقع پر پل گرنے سے بھگدڑ میچ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد کی ہلاکت اور 100 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایمبیولینسوں کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ کربلا میں ایک پل گرنے کے بعد مچنے والی بھگدڑ کے باعث پیش آیا۔ اس افسوسناک واقعے میں 31 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔خیال رہے کہ یوم عاشور کے موقع پر لاکھوں افراد کربلا میں پہنچ کر ماتم اور عزاداری کرتے ہیں جبکہ مختلف مجالس میں بھی شریک ہوتے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب زائرین عاشورہ کے جلوس میں شریک تھے۔ ہجوم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved