Map News

یکم ستمبر سے پٹرول 7 روپے مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد (میپ نیوز) اوگرا نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرانے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ 30روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر کی ہے، پٹرول کی موجودہ قیمت میں 26روپے 70پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیزل کی موجودہ قیمت میں 25روہے 73روہے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے، اگر حکومت نے پٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح میں اضافہ نہ کیا تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر اضافہ پونے چار روپے تک بنے گا۔زرائع کے مطابق اوگرا ورکنگ میں مٹی کے تیل اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قینتوں میں بھی اضافے کی تجویز ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قییمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved