Map News

ٹیلنٹ ہو تو کوئی آپ کو کٹھ پتلی نہیں بنا سکتا: ریشم

لاہور(میپ نیوز) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ دوسروں کو کامیابی کیلئے شارٹ کٹ کا مشورہ دیتے ہیں، ٹیلنٹ ہو تو کوئی آپ کو کٹھ پتلی نہیں بنا سکتا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ ہر شعبے میں ایسے لوگوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہوتی ہے جو آپ کا ہاتھ پکڑ کر کامیابی کی منزل کی طرف لے کر چلتے ہیں۔ ریشم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دوسرے لوگوں کی طرح مجھے بھی بہت سے لوگوں نے شارٹ کٹ کے مشورے دئیے لیکن میں نے ہمیشہ اپنے دل و دماغ سے کام لیا ہے اور ایسے مشوروں کو خاطر میں نہیں لائی جس سے کامیابی کا دور مختصر ہو۔اداکارہ 1995 سے فلموں میں اداکاری کر رہی ہیں، ان کی نمایاں فلموں میں چور مچائے شور، گھونگھٹ، سنگم، پہلا پہلا پیار، سایہ خدائے ذو الجلال اور مولا جٹ 2 شامل ہیں، اداکارہ نے ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved