Map News

وفاقی و صوبائی حکومت ملکر کراچی کے مسائل کے حل کیلئے کام کریں گی: وزیراعظم

اسلام آباد( میپ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بارشوں سے کراچی کے عوام کو درپیش تکالیف کا احساس ہے، وفاقی و صوبائی حکومت مل کر مسائل کے حل کیلئے کام کریں گی۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اس مشکل گھڑی میں ایک مثبت پیشرفت بھی سامنے آئی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کراچی کے 3 بڑے مسائل کے حل کیلئے کام کریں گی، نالوں کی مکمل صفائی کیساتھ تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کوڑا کرکٹ اور نکاسی آب کے مسئلے کا مستقل حل نکالیں گے، کراچی کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved