Map News

ایف بی آر نے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ پکڑ لی

اسلام آباد (میپ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ پکڑ لی۔ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن اسلام آباد نے کارروائی کی۔ مشکوک شخص مختلف کاروباری ناموں سے خدمات فراہم کر رہا تھا۔اعلامیہ کے مطابق مشکوک شخص 1 ارب 10کروڑ روپے کی بینک ٹرانزیکشنز اور آمدن ذرائع کے بارے میں تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔ مشکوک شخص کے ایک اور ساتھی کے 32 کروڑ روپے سے زائد کی مشکوک بینک ٹرانزیکشن کا پتہ چلا ہے۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں افراد ملکر کام کر رہے تھے اور انکے 50 سے زیادہ ملکی و غیر ملکی بینک اکاؤنٹس موجود ہیں، جن میں 1 ارب 40 کروڑ روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق دونوں افراد کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے سیکشن 8 کے تحت شکایت درج کر دی گئی ہے، ایک اور کاروائی میں پشاورمیں ایک چھاپے میں جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے 80 کارٹن پکڑ لیئے گئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved