Map News

کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتیں گرانے کا حکم

کراچی(میپ نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتیں گرانے کا حکم دے دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال اور امدادی کاموں کے حوالے سے غور کیا گیا۔کراچی کی صورت حال کے حوالے سے دی گئی بریفنگ پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضلع جنوبی کے بیشتر علاقوں سے پانی اب تک کیوں نہیں نکالا گیا؟ کے ایم سی کا اربن ڈزاسٹر ریسپانس یونٹ بھی متحرک نظر نہیں آیا، بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں ابھی تک بجلی بحال نہیں ہوئی، مجھے تمام گلیاں صاف چاہیئیں، لوگ کہتے ہیں کہ حکومت نظر نہیں آتی، حکومت کے لوگ کام کررہے ہیں لیکن سول ڈریس کی وجہ سے پہچانے نہیں جاتے، آپ سب کو کوئی جیکٹ پہنائیں، جس سے وہ پہچانے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارش کے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتیں گرادی جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو تمام اضلاع کی سروے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شہر کو ٹھیک کرنا ہے، اس کے لیے چاہے کتنے ہی سخت اقدامات کیوں نہ کرنے پڑیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ نالے بارش کے پانی کے بہاؤ سے صاف تو ہوجاتے ہیں لیکن بارش، کیچڑ اور پلاسٹک کی تھیلیاں نالے بند کردیتی ہیں، تمام ڈپٹی کمشنرز کراچی میں اپنے علاقوں کے نالوں کی دیکھ بھال کریں کہ کہیں چوک تو نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved