Map News

معروف سرائیکی گلوکار شفاء اللہ روکھڑی انتقال کر گئے

اسلام آباد(میپ نیوز) معروف سرائیکی گلوکار شفاء اللہ روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئےتفصیل کے مطابق شفاء اللہ روکھڑی اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے کہ انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہیں میانوالی میں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔شفاء اللہ روکھڑی نے 1987 سے گلوکاری کا آغاز کیا تاہم ’کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے‘ نغمے سے انہیں کافی شہرت ملی۔ شفاء اللہ خان نے چند سال پولیس میں کانسٹیبل کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں لیکن گلوکاری میں مصروفیت کے باعث پولیس کی نوکری چھوڑی دی, شفاء اللہ روکھڑی کے 100 سے زائد میوزک البم ریلیز ہوچکے ہیں۔شفاء اللہ روکھڑی کے بیٹے ذیشان روکھڑی بھی گلوکار ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved