Map News

کراچی کے مسائل نے اداکار شان کو بھی مایوس کردیا

کراچی(میپ نیوز)کراچی میں بجلی سمیت دیگر مسائل نے نامور اداکار شان کو بھی مایوس کردیا۔کراچی میں حالیہ بارشوں میں شہر کی تباہی وبربادی نے صوبائی وبلدیاتی حکومتوں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی اور ساتھ ہی کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو بھی ایک بار پھر سے بے نقاب کردیا، جنہوں نے بارش کے باعث مسائل سے پریشان عوام کو 3 دن گزرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی معمول پر نہ لاکر مزید پریشانی میں مبتلا کیا۔کراچی کے بڑھتے مسائل نے جہاں شہریوں کو مایوس کیے رکھا وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چند فنکاروں نے بھی اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved