لاہور (میپ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ مواد کی مانیٹرنگ کے نظام کو سخت بنائے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ کی ٹک ٹاک کی سینئرمینجمنٹ سےآن لائن میٹنگ ہوئی ، جس میں چیئرمین پی ٹی اے نے پاکستانی صارفین کیلئےٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ٹک ٹاک پاکستان میں صارفین کیلئےغیراخلاقی مواد روکے، غیراخلاقی موادسےخدشات بڑھ رہےہیں، ٹک ٹاک انتظامیہ موادکی مانیٹرنگ کےنظام کوسخت بنائے۔چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ یقینی بنایاجائے کہ غیرقانونی موادپاکستان میں نہ دیکھاجاسکے۔اس سے قبل ہی پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں غیر اخلاقی مواد اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی مواد کو فوری طور پر ہٹا ئے۔
