Map News

ماورا حسین فیملی سمیت لاہور منتقل ، ذاتی گھر تیار کروا لیا

لاہور (میپ نیوز) اداکارہ ماورا حسین اپنی فیملی کے ہمراہ مستقل طور پر اسلام آباد سے لاہور منتقل ہو گئی ہیں اورانہوں نے پوش علاقے میں ذاتی گھر بھی بنا لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماورا حسین نے ایک سال قبل لاہور میں گھر کی تعمیر شروع کی تھی جو 6 ماہ قبل مکمل ہو گیا اور لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ نے گھر کی تزئین و آرائش بھی مکمل کر لی۔ ماورا حسین کا تعلق اسلام آباد سے ہے البتہ ماورا اور ان کی بہن عروہ نے اپنا پہلا ڈرامہ لاہور سے کیا تھا۔ ماورا حسین نے بتایا کہ لاہور والا گھر انہوں نے اپنی آمدنی سے بنایا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ماورا نے بالی وڈ فلم صنم تیرے قسم کے علاوہ پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، متعدد ڈراموں میں بھی ان کے کردار کافی پسند کئے گئے ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں مریم، ایک تمنا لا حاصل سی، میرے ہرجائی اور آنگن شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved