Map News

بھارت بین الافغان مذاکرات کو ناکام بنانے کیلئے عسکری گروپ تشکیل دے رہا ہے: گلبدین حکمت یار

کابل(میپ نیوز) افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے بھارت ایک بار پھر سازشوں میں لگ گیا، سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمتیار نے بھانڈا پھوڑ دیا، حزب اسلامی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بھارت بین الافغان مذاکرات کو ناکام بنانے کیلئے ایک عسکری گروپ تشکیل دے رہا ہے۔بھارت افغانستان میں قیام امن کو ناکام بنانے کے درپے نیا عسکری گروپ تشکیل دے کر امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی تیاریاں کرنے لگا، سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمتیار نے نئی دہلی کی سازش بے نقاب کر دی۔افغانستان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گلبدین حکمتیار کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں ایک ایسا عسکری گروپ تشکیل دینے مصروف ہے جو بین الافغان امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے استعمال ہو گا۔حزب اسلامی کے سربراہ کے مطابق بھارت امن کی کوششوں میں پاکستان کو کامیاب ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتا اس لیے افغانستان کے شمالی صوبوں میں امن مخالف جنگجوؤں کا جمع کر رہا ہے تاکہ قیام امن کی پاکستانی کوششیں ناکام ہوسکیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved