Map News

کیون اوبرائن نے چھکا لگا کر اپنی ہی کار کا شیشہ توڑ دیا

ڈبلن(میپ نیوز) آئرش بیٹسمین کیون اوبرائن نے زوردار چھکا لگا کر اپنی ہی کار کا شیشہ توڑ ڈالا جس کی مرمت کا بل خود انہیں ادا کرنا ہوگا۔بارش کی وجہ سے 12 اوورز فی اننگز تک محدود کئے جانے والے میچ میں لینسٹر لائٹننگ کے کیون اوبرائن نے نارتھ ویسٹ واریئرز کیخلاف 37 بالز پر 82 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی مگر ان کے 8 چھکوں میں سے ایک نے ان کی اپنی کار کا شیشہ توڑ دیا۔سوشل میڈیا پر اوبرائن کے شاندار چھکے کی ویڈیوز اور پھر گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں اور لوگ اس پر اپنے اپنے انداز میں ردعمل کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved