Map News

بارشوں سے کپاس کی فصل پر سبز تیلے کا حملہ شدت اختیار کر گیا

ملتان (میپ نیوز)) بارشوں سے کپاس کی فصل پر سبز تیلے کا حملہ شدت اختیار کر گیا ہے جس سے کپاس کی فصل متاثر ہونے پر کاشتکاروں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔رواں سال محکمہ زراعت پنجاب میں کپاس کی کاشت کا مقررہ ہدف پورا نہیں کر سکا جبکہ رہی سہی کسر گلابی سنڈی کے بعد سبز تیلے کے حملے نے پوری کردی ہے جس سے بڑے پیمانے پر کپاس کی فصل متاثر ہونے پر کاشتکار محکمہ زراعت کے اقدامات سے مطمئن نہیں۔رواں سال 40 لاکھ ایکڑ کی بجائے 38 لاکھ کے تیس ہزار ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت کی گئی اور اسی لئے محکمہ زراعت کو پیداواری ہدف بھی 75 لاکھ گانٹھ سے کم کرکے 60 لاکھ گانٹھ کرنا پڑا تاہم موجودہ صورتحال میں محکمہ زراعت نے وسائل کی کمی کو جواز بنا کر کاشتکاروں کو صرف کھیتوں سے پانی نکالنے کا ہی مشورہ دینا شروع کر دیا ہےجعلی سپرے کی بھرمار نے بھی کاشتکاروں کے مسائل بڑھا دیئے ہیں جس پر کاشتکار تنظیموں نے جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved