Map News

شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں،یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا

کراچی / لاہور / اسلام آباد(میپ نیوز) دنیا بھر کی طرح کراچی سمیت ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔نواسہ رسول ؐحضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کے لیے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی سمیت ملک بھر میں یوم عاشور 10 محرم الحرام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔یوم عاشور کے موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں جلوس نکالے گئے، مرکزی امام بارگاہوں سے نویں اور دسویں محرم کی درمیانی شب برآمد ہونے والے مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے ختم ہوئے جس کے بعد شام غریباں کی محافل منعقد کی گئیں۔مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو اجاگر کیا گیا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے، ماتمی جلوسوں کے روٹس پر 9 محرم الحرام کی طرح یوم عاشور پر بھی ڈبل سواری پر پابندی رہی جبکہ روٹس اور اطراف میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved