Map News

کراچی: 4 گوداموں میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ نے ڈھائی گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا

کراچی (میپ نیوز) کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک کے قریب چار گوداموں میں آتشزدگی لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا، کروڑوں روپے کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک کے قریب عثمان آباد میں قائم لنڈا کے کپڑوں کے چار گوداموں میں آتشزدگی، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں نے آگ پر قابو پایا۔ گوداموں میں موجود سارا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔ واٹر بورڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچنے کے باعث آگ نے شدت اختیار کی جس سے گوداموں کی چھتیں بھی گرگئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مجموعی طور پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، گودام مالکان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا کپڑا اور لاکھوں روپے کیش جل کر خاکستر ہوگیا۔ آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی جبکہ آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved