Map News

سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

الریاض(میپ نیوز) سعودی عرب نے امارات کے لیے اسرائیل کی براہ راست کمرشل پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے بعد متحدہ عرب امارات کی درخواست پر سعودی عرب نے امارات کی جانب جانے والی تمام براہ راست پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیل کے ساتھ امارات کے معاہدے کے بعد اسرائیل کو بھی ہی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔دوسری جانب سعودیہ کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔اپنے ٹوئٹ میں انہون نے کہا کہ عرب دنیا میں امن کے لیے ہونے والے اقدامت کو سعودی عرب سراہاتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved