Map News

ملک میں کورونا کے مزید 424 کیسز ،10 اموات رپورٹ

اسلام آباد(میپ نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 424 نئے کیسزاور10 اموات رپورٹ ہوئیں این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 424 نئے کیسز اور10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 14 اور مجموعی اموات کی تعداد 6328 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 8 ہزار 761 ہے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 81 ہزار 925 ہو گئی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار827، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار 983، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 36 ہزار340 ، بلوچستان میں تعداد 12935 ، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15689، آزاد جموں و کشمیر2305، گلگت میں 2935 ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved