Map News

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع، 2 صوبائی وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

پشاور(میپ نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع، دو صوبائی وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس پشاور میں صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں رکن صوبائی اسمبلی شہرام خان ترکئی اور باجوڑ سے منتخب رکن اسمبلی انور زیب نے اپنے عہدوں کو حلف اٹھایا۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے اپم پی اے شہرام خان ترکئی اور انور زیب سے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان، صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی، سلطان محمد، قلندر لودھی، معاون خصوصی کامران بنگش، اراکین اسمبلی اور نئے صوبائی وزراء کے رشتہ داروں شریک ہوئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved