Map News

سست اور کاہل ہوں لیکن کام پر توجہ دیتی ہوں:ماہرہ خان

سست اور کاہل ہوں لیکن کام پر توجہ دیتی ہوں:ماہرہ خان
اسلام آباد (میپ نیوز) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ وہ سست اور کاہل ہیں لیکن کام کے دوران وہ اپنے کام پر بھرپور توجہ دیتی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں ناشتے میں انڈہ پراٹھا اور کھانے میں دال چاول بہت پسند ہیں۔ ان کے منیجر انہیں سست کہتے ہیں اور وہ سست اور کاہل ہیں لیکن جب وہ کام پر جاتی ہیں تو صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ وہ اپنا کام بہتر طریقے سے کریں۔واضح رہے کہ ایک سٹڈی کے مطابق ذہین افراد سست ہوتے ہیں، یہ سٹڈی لوگوں کیلئے خاصی حیران کن ہے کیونکہ عام طور پر تیز اور متحرک لوگوں کو ذہین سمجھا جاتا ہے۔ ایک اور خیال بھی ظاہر کیا جاتا ہے کہ تخلیقی صلاحیت کے حامل افراد روزمرہ امور میں سست اور کاہل ہوتے ہیں کیونکہ ان کا زیادہ تر وقت سوچنے میں صرف ہوتا ہے، اسی وجہ سے ان کے دیگر امور تاخیر سے انجام پاتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved