Map News

عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی اطلاعات مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(میپ نیوز) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات کےعہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ اپنا استعفی وزیراعظم کو پیش کریں گے، جب کہ عاصم سلیم باجوہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کام جاری رکھیں گے۔اس حوالے سے لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہےمعاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں، اپنےاستعفےکےبارےمیں وزیراعظم سے بات کروں گا۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پرکام کرتا رہوں گا، سی پیک منصوبے پرپوری توجہ دینا چاہتا ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved