Map News

وزیراعظم نےعاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد(میپ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا جو عمران خان نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے اس سے مطمئن ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved