Map News

قومی مفاد میں ہونیوالی قانون سازی کا مخالف نہیں: بلاول کا قومی اسمبلی کا اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی (میپ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد کی صورتحال کو تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں بارش سے متاثرہ افراد کی خدمت میں مشغول ہیں، اس وقت منتخب عوامی نمائندوں کی موجودگی کی سب سے زیادہ ضرورت متاثرینِ برسات کے درمیان ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اجلاس مؤخر کرنے کے سلسلے میں سپیکر اسمبلی کو بھی استدعا کی ہے۔ حالیہ طوفانی برسات کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں تشویش ناک صورت حال ہے۔پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مجموعی قومی مفاد میں ہونے والی کسی بھی قانون سازی کی مخالف نہیں ہے۔ موجودہ صورت حال میں حکومت اور اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کا مقصد متاثرینِ برسات کی داد رسی ہونا چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved