Map News

یوم دفاع پر شہدا کو سلام، پاکستان کشمیریوں‌ کے ساتھ کھڑا رہے‌ گا: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (میپ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ یوم دفاع کے موقع پر شہدائے پاکستان اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آج کے دن اس عزم کی بھی تجدید کرتے ہیں‌ کہ کشمیریوں‌ کا ہر محاذ پر ساتھ دیں‌ گے۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن اس عزم کی تجدید بھی کرتے ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کیساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کی وکالت کرتے رہیں گے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔دوسری جانب وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ 6 ستمبر بہادری اور ہمت کی زندہ مثال کے طور پرہمیشہ یاد رہے گا، آج کے دن تجدید کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو حق ملنے تک ان کی آواز بنے رہیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved