Map News

کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد (میپ نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے اشتعال انگیزی جاری ہے، پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ رواں برس بھارتی فوج 2 ہزار 158 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکی ہے جس کے نتیجے میں 17 پاکستانی شہری شہید اور 168 زخمی ہوئے۔ بھارتی اشتعال انگیزی پر سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور دہلی حکومت کو پیغام دیا گیا کہ بھارتی کارروائیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved