Map News

افغان صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 10 طالبان ہلاک

قندھار(میپ نیوز)افغانستان کے صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 10 طالبان ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 10 طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی قندھار میں ضلع شاہ ولی کوٹ میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں طالبان کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔افغان وزارت دفاع کے مطابق جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کی 4 موٹر سائیکلوں کو بھی تباہ کردیا تاہم طالبان کے حملے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی جب کہ طالبان کی جانب سے بھی ابھی تک حملے سے متعلق تصدیق یا تردید جاری نہیں کی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved