Map News

نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اوراہل خانہ پرفرد جرم عائد

اسلام آباد(میپ نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور ان کے اہلخانہ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔تفصیل کے مطابق احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فواد حسن فواد کے خلاف کیس کی سماعت جج محمد اکمل خان نے کی، عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو واپس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت ان کے اہلخانہ پر فرد جرم عائد کردی۔عدالت نے جن افراد پر فرد جرم عائد کی ان میں فواد حسن فواد ، رباب حسن ،وقار حسن اور انجم حسن شامل ہیں، فواد حسن فواد سمیت چار ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے ملزمان کے خلاف آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کرلیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved