Map News

سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے: وزیراعظم

اسلام آباد(میپ نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات سیاسی بد انتظامیوں کے باعث بد ترین ہوئے۔وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال، قانونی امور پر مشاورت سمیت کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج اور پارلیمانی معاملات پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے، کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے، وفاق کراچی کے مسائل کے حل کے لئے مالی وسائل فراہم کرے گا جب کہ ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں پر جلد عملدرآمد ضروری ہے۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ کراچی کے لیے 1ہزار113ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان خوش آئند ہے، وفاقی حکومت نے معاشی حب کی بہتری کے لیے بروقت قدم اٹھایا۔وزیراعظم سے مشیر پارلیمانی امور کی ملاقات کے دوران فیٹف سے متعلق قانون سازی پر بھی گفتگو ہوئی جس میں وزیراعظم نے ایک بار پھر قانون سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بابر اعوان نے وزیراعظم کو قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی سے متعلق قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved