Map News

سعودی عرب ؛ صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے 8 ملزمان کو قید کی سزائیں

ریاض(میپ نیوز) سعودی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی قتل کیس میں نامزد 8 میں 5 ملزمان کو 20 سال اور 3 کو سات سے دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق استنبول کے سعودی سفارت خانے میں لاپتہ ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی۔ جمال خاشقجی قتل کیس میں 8 افراد کو حراست میں لیا گیا اور آج عدالت نے ان میں سے 5 کو 20 سال اور بقیہ 3 کو سات سے دس سال قید کی سزا سنا دی۔فیصلے کے مکمل مندرجات منظر عام پر نہیں آئے ہیں اور ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سزا حتمی ہے جسے چیلنج نہیں کیا جا سکے گا تاہم سعوی قوانین کے تحت مقتول کے اہل خانہ ملزمان کو معاف کرنے کا حق رکھتے ہیں۔مقتول صحافی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے ماہ رمضان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ یہ مقدس مہینہ درگزر کرنے کا مہینہ ہے اس لیے ہم اپنے والد کے قاتلوں کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کے سخت ترین ناقد جلاوطن صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر 2018 کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے گئے تھے اور پھر واپس نہیں لوٹے تھے، خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ انہیں قونصل خانے میں ہی قتل کر دیا گیا ہے جس کی بعد میں تصدیق بھی ہوگئی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved