Map News

ٹائیگر فورس کے رضا کار پر لیڈی ڈاكٹر كو ہراساں كرنے پر مقدمہ درج

كھیوڑہ(میپ نیوز) کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کار پر ڈیوٹی پر مامور لیڈی ڈاكٹر كو ہراساں كرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔2 روز قبل ٹی ایچ كیو اسپتال پنڈدادن خان میں ڈیوٹی پر مامور لیڈی ڈاكٹر سے سجاد نامی ٹائیگر فورس کا رضا کار ایک دوسرے ڈاكٹر كی ڈیوٹی سے متعلق پوچھ گچھ کر رہا تھا اور لیڈی ڈاكٹر كے بار بار منع كرنے كے باوجود اس کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے كے بعد انچارج ٹائیگر فورس عثمان ڈار نے واقعے كا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افراد كے خلاف قانونی كارروائی كا حكم دیا۔دوسری جانب لیڈی ڈاكٹر كومل توقیركی طرف سے تھانہ پنڈدادن خان میں درخواست دیے جانے پر پولیس نے ٹائیگر فورس کے رضا کار سجاد كے خلاف مقدمہ درج كر كے اسے گرفتار كرلیا جب كہ مزید تفتیش جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved