Map News

عمران خان کو کراچی سے 14 نشستیں ملیں لیکن 14 گھنٹے بھی نہیں گزارے:احسن اقبال

اسلام آباد(میپ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کراچی سے 14 نشستیں حاصل کیں لیکن اس کے باوجود وزیراعظم صاحب نے کراچی میں 14 گھنٹے گزارنا بھی پسند نہیں کیا۔احسن اقبال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران حکومت نے سندھ حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کی یہاں تک کہ وفاقی وزراء نے سندھ حکومت کے خلاف طبل جنگ بجائے رکھا، حالیہ بارشوں سے کراچی میں تباہی ہوئی، عوام کی جان ومال کا نقصان ہوا لیکن اس کے باوجود حکومت کراچی کی تباہی پر سیاست کر رہی ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی میں اتنی تباہی ہوچکی ہے کہ توقع تھی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی، ہمارا خیال تھا کہ حکومت تمام وسائل کراچی کو دے گی۔ پی ٹی آئی نے کراچی سے 14 نشستیں حاصل کیں لیکن اس کے باوجود وزیراعظم صاحب نے کراچی میں 14 گھنٹے گزارنا بھی پسند نہیں کیا،عمران خان 5 گھنٹوں میں کراچی کو ہاتھ لگا کر واپس آگئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved