Map News

ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل بازیاب

اسلام آباد(میپ نیوز) سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل 6 روز بعد بازیاب ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق 6 روز قبل اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل بازیاب ہوگئے ہیں۔ ایس پی رورل نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے جب کہ ساجد گوندل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ واپس آگئے ہیں ، انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جو ان کے حوالے سے فکر مند تھے۔ساجد گوندل 3 ستمبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے ، پولیس کو ان کی سرکاری گاڑی 4 ستمبر کی صبح شہزاد ٹاؤن میں واقع زرعی تحقیقاتی مرکز کے باہر سے ملی تھی۔ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست بھی زیر سماعت تھی جس میں عدالت نے متعلقہ حکام کو پیر کو ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے دس روز کی مہلت دی تھی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے 3 رکنی کابینہ کمیٹی قائم کی تھی.

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved