Map News

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس: آصف زرداری پر فرد جرم 17 ستمبر تک موخر

اسلام آباد(میپ نیوز) احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری پر فرد جرم 17 ستمبر تک موخر کر دی۔ پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری نے پھر فرد جرم روکنے کی درخواست دائر کر دی۔ سابق صدر نے موقف اپنایا پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس خارج کر کے بری کیا جائے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ نیب نے آصف زرداری کی درخواست کی مخالفت کر دی اور موقف اپنایا کہ فرد جرم کی تاریخ مقرر ہے، آصف زرداری تاخیری حربے اپنا رہے ہیں۔ عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم 17 ستمبر تک مؤخر کر دی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved