Map News

ایف اے ٹی ایف پر قانون سازی، حکومت کے ن لیگ اور پی پی سے رابطے

اسلام آباد(میپ نیوز) حکومت ایف اے ٹی ایف کے متعلق قانون سازی کیلیے مسلم لیگ ن کے ایاز صادق، راناتنویر اور پیپلز پارٹی کے نوید قمراور پرویز اشرف سے رابطے کرے گی۔حکومت کیلیے ایف اے ٹی ایف کے متعلق قانون سازی درد سر بن گیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسمیت، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اور وزیر خوراک و زراعت فخر امام کو متحرک کردیا گیا۔ وہ مسلم لیگ ن کے ایاز صادق، راناتنویر اور پیپلز پارٹی کے نوید قمراور پرویز اشرف سے رابطے کرینگے، مذہبی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے بل منظور کرانے کے باوجود سینیٹ میں قانون سازی کرانے میں ناکام رہی ،جس کے بعد مشترکہ اجلاس میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کے شیڈول اجلاس اسی لیے آگے بڑھائے گئے کیونکہ حکومت دونوں ایوانوں سے متفقہ یا اکثریتی رائے سے قوانین منظور کرانے کی کوشش کررہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved