Map News

توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف اشہتاری قرار ،زرداری اور یوسف رضا پر فرد جرم عائد

اسلام آباد (میپ نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم عائد کی۔ آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوسری جانب نیب کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے اشتہار کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی جس میں کہا گیا نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں، نواز شریف کا مفرور قرار دینے کی کارروائی کو چیلنج کرنا ثبوت ہے کہ وہ اس بارے میں آگاہ ہیں۔نیب نے کہا کہ نواز شریف نے توشہ خانہ کیس میں سوالنامے کا جواب بھی نہیں دیا تھا، 5 جولائی 2019 کو کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے زبانی تفتیش کی گئی، نواز شریف نے وکیل سے مشاورت کر کے جواب دینے کا وقت مانگا تو انہیں سوالنامہ دیا گیا، سوالنامے کا جواب دوبارہ بھی مانگا گیا مگر نواز شریف وکیل سے مشاورت نہ ہونے کا بہانہ بناتے رہے، نواز شریف کو عدالت حاضر کرنے کی ہر ممکن کوشش کرلی، وہ جان بوجھ کر مفرور ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved