Map News

نیب نے 12 کرپشن کیسز کی انکوائری اور 7 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی

اسلام آباد(میپ نیوز) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 12 کرپشن کیسز کی انکوائری اور 7 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 7 کرپشن کیسز کی باقاعدہ تحقیقات جب کہ 12 کرپشن کیسز کی انکوائری کی منظوری دے دی گئی ہے۔اجلاس میں خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری سمیت شوگر سبسڈی اسکینڈل، ملز انتظامیہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ٹیکسٹ بورڈ خیبرپختونخوا کے افسران کیخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی بھی منظوری دے دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved