Map News

وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان سیٹیزن پورٹل کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(میپ نیوز) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل تک عوام کی رسائی بڑھانے کے احکامات کے بعد کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان سیٹیزن پورٹل ویب سروس تیار کر لی گئی ہے جس کا افتتاح معاون خصوصی زلفی بخاری نے کیا۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل کی توسیع سے مزید 8 کروڑ پاکستان مستفید ہو سکیں گے۔اس سے قبل یہ سہولت 3 کروڑ 50 لاکھ پاکستانیوں کو میسر تھی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی 8600 اداروں تک اپنی شکایات کے اندراج کے لیے رسائی مکمن ہوگی۔پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ کو آئندہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پورٹل ایپ پر اب تک 28 لاکھ لوگوں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے شکایات کے فوری ازالے کیلئے سیٹیزن پورٹل کا ماہانہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پی ایم آفس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں تمام شکایات پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔ افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ پورٹل پر شہریوں کی موصول ہونے والی رائے کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سیٹزن پورٹل کے ذریعے تقریبا پانچ لاکھ افراد کی شکایات نمٹا ئی گئی ہیں۔ اس حوالے سے تمام وفاقی اداروں، صوبائی چیف سیکرٹریوں اور پولیس کے انسپکٹر جنرلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved