Map News

حکومت کا زکوۃ کی کٹوتی سے مستثنی نئی سرمایہ کاری اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(میپ نیوز)وفاقی حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے نام سے نئی سرمایہ کاری اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تین ماہ سے پانچ سال کی مدت تک کےسرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری پر پُرکشش منافع ملے گا۔حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سرمایہ کاری اسکیم کے لئے قوانین 2020 تیار کرلیے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی 3 ، 6 اور12 ماہ کے علاوہ 3 سال اور5 سال کا سرٹیفکیٹ خرید سکیں گے۔ یہ سرمایہ کاری ڈالر، روپے یا کسی بھی طے شدہ کرنسی میں کی جاسکے گی۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں لگایا گیا سرمایہ قبل از وقت کیش کرانے کی سہولت بھی ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق اس اسکیم میں روایتی بینکنگ قوانین کے ساتھ ساتھ شریعہ کمپلائنٹ قوانین کے تحت بھی سرمایہ کاری کرنے کی سہولت ہوگی۔ ایف بی آر میں بیرون ملک ظاہر کردہ اثاثے رکھنے والے ریذیڈنٹ پاکستانی بھی اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے۔ سرٹیفکیٹ سے حاصل منافع پر ٹیکس لاگو ہوگا تاہم زکوۃ کی لازمی کٹوتی سے استثنی قرار دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved