Map News

پشاور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک اور خواجہ سرا قتل

پشاور(میپ نیوز) پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیپشاورکے علاقہ پلوسی میں 2 خواجہ سراؤں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ زخمی خواجہ سرا کو فوری طبی امداد کے لئے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق خواجہ سرا کا نام گل پانڑہ تھا جب کہ زخمی کی شناخت چاہت کے نام سے ہوئی ہے۔ایس پی کینٹ حسن جہانگیر وٹو کا کہنا ہے کہ پلوسی کے رہائشی نوجوان حماد کی شادی کے سلسلے میں ایک پروگرام کرایا گیا تھا، تقریب ختم ہونے کے بعد واپسی پر نقاب پوش ملزمان نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کی۔ جاں بحق گل پانڑہ کو 6 گولیاں لگی ہیں تاحال قتل‫ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ٹرانس ایکشن الائنس نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2015 سے اب تک 69 خواجہ سراؤں کو خیبر پختونخوا میں قتل کیا جا چکا ہے لیکن کسی بھی ملزم کو بڑی سزا نہ ہوئی۔ ان تمام واقعات کے باوجود پولیس خواجہ سراؤں کو تحفظ فراہم نہیں کر رہی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved