Map News

اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پرترک فنکاروں کے حوالے سے جاری بحث سے تنگ آگئیں

اسلام آباد ( راجہ عدنان ) اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پرترک فنکاروں کے حوالے سے جاری بحث سے تنگ آکراپیل کی ہے کہ مہربانی کرکے ترک فنکاروں کی جان بخش دیں

جب سے ترکی کا مشہور ڈراما ’’ارطغرل غازی‘‘ پاکستان میں نشرہوا ہے، پاکستانی عوام اورکچھ فنکار دو حصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ جہاں تقریباً تمام پاکستانی ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستانی ٹی وی پر نشر کرنے سے بے حد خوش ہیں، وہیں یاسر حسین، ژالے سرحدی، شان اور ہدایت کارسید نوراس ڈرامے کو پی ٹی وی پر دکھائے جانے کے سخت مخالف ہیں۔
پچھلے کچھ مہینوں سے پاکستانی سوشل میڈیا پرارطغرل کے حامیوں اورمخالفین کے درمیان ایک جنگ سی چل رہی ہے جس میں یاسر حسین پیش پیش ہیں اورکھل کر ترک ڈرامے کی مخالفت کررہے ہیں۔ حال ہی میں وی جے انوشے اشرف اوریاسر حسین کے درمیان اسی موضوع کو لے کراچھی خاصی بحث ہوچکی ہے۔

۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved