Map News

کراچی میں ایک اور رہائشی عمارت زمیں بوس، بچہ جاں بحق، 7 زخمی ہسپتال منتقل

کراچی(میپ نیوز) یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں پیش آیا۔ زمیں بوس ہونے والی چار منزلہ عمارت گراؤنڈ پلس فور تھی جس میں کئی خاندان رہائش پذیر تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی حکومتی ادارے اور امدادی ٹیمیں حرکت میں آئیں اور ریکسیو آپریشن شروع کر دیا۔ عمارت کا ملبہ اٹھانے کیلئے ہیوی مشینری پہنچ گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ملحقہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔عمارت میں 15 سے 20 خاندان رہائش پذیر تھے، اس لئے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے سے آوازیں آ رہی ہیں۔ادھر حکام کا کہنا ہے کہ گرنے والی عمارت غیر قانونی تھی جسے رفاعی پلاٹ پر چائنہ کٹنگ کر کے بنایا گیا تھا۔ عمارت کا نقشہ اور پلان پاس نہیں ہوا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved