Map News

افغان بارڈرز پر پرتشدد کارروائیوں کا مقصد امن عمل کو سبوتاژ کرنا ہے:ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(میپ نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پرتشدد کارروائیاں بڑھنا افسوسناک ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ ان کارروائیوں کامقصد افغان امن عمل کو نقصان پہنچانا ہے۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان مخلصانہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان امن کا خواہاں ہے۔ ہم مل کر تمام شرپسندوں کو شکست دیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved