Map News

موٹروے پر خاتون سے زیادتی، فنکاروں کا ملزمان کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ

کراچی(میپ نیوز) شوبز فنکاروں نے لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کو سرِ عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔لاہور موٹر وے پر گزشتہ روز گوجرانوالہ کی رہائشی ثنا نامی خاتون کے ساتھ افسوس ناک واقعہ اس وقت رو نما ہوا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا۔ اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کو زدوکوب کیا اور گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔انسانیت سوز واقعے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تو ہر جانب سے ملزمان کی گرفتار کے لیے آوازیں اٹھنے لگیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں شوبز فنکاروں نے بھی خاتون سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔اداکار فیروز خان نے اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ آپ کے بیان کی تائید کرتا رہوں گا کہ پاکستان ضرور ریاستِ مدینہ بنے گا لیکن اگر آپ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی اور بچوں کا قتل کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی نہیں دیں گے تو کبھی بھی کچھ نہیں بدلے گا۔ اس ضمن میں آپ کو دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کرنی ہوگی اور یہی میرا مطالبہ ہے۔اعجاز اسلم نے پی ٹی آئی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آپ کو ان ملزمان کو سرِ عام پھانسی دے کر مثال قائم کرنی ہوگی۔گلوکار عاصم اظہر نے اپنی ٹویٹ میں ’’زیادتی کرنے والوں کو سرِ عام پانسی دو‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved