ممبئی(میپ نیوز)بھارتی ڈراموں کی اداکارہ سارہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔بھارت سمیت پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی سارہ خان کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آگیا جس کی تصدیق انہوں نے خود سوشل میڈیا پر کی ہے۔سارہ خان نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ بدقسمتی سے آج میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے، ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے میں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔
