Map News

پائلٹ لائسنس تحقیقاتی رپورٹ منظرِعام پرلانے کا فیصلہ

کراچی(میپ نیوز) ایوی ایشن ڈویژن نے پائلٹ لائسنس تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔پائلٹس لائسنس کی تحقیقات کا معاملہ حتمی مراحل میں داخل ہوچکاہے اور ایوی ایشن ڈویژن نے تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن نے تحقیقاتی ٹیم کو آگاہ کر دیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ آئیٹا کمیٹی کی پاکستان میں موجودگی کے پیش نظر تحقیقات جلد مکمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی لئے تحقیقاتی ٹیم کو تحقیقات 15 ستمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے، اور ٹیم نے پائلٹس کیخلاف انکوائریزنمٹانا شروع کر دی ہیں، تحقیقاتی رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی پرسنل ہیرنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، تحقیقات میں جعلسازی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر پائلٹس کیخلاف الگ الگ سزائیں تجویز کرنے پرغور ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved