Map News

قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا زیادتی کے مجرمان کو پھانسی، سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

اسلام آباد(میپ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے اور سی سی پی او لاہور کو غیر ذمہ دارانہ بیان پر برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا مولانا اسعد محمود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی، کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ موٹروے پر زیادتی کا واقعہ معاشرے پر دھبہ ہے، موٹروے زیادتی کیس کے مجرمان کوسرعام پھانسی دی جائے اور غیرذمہ دارانہ بیان پر سی سی پی او کو برطرف کیا جائے۔ن لیگی رکن محسن شاہنواز نے کہا کہ پاکستان میں مختلف عہدوں کیلئے حلف نامہ لئے جانے کی عبارت مختلف ہے، تمام حلف نامے ایک ہی عبارت کے تحت ہوجائیں تواچھا ہے۔ حکومت نے محسن شاہنواز رانجھا کی تجویز کی حمایت کردی۔ وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا کہ مرکزی ہی نہیں صوبائی حکومتوں سمیت تمام حلف ناموں کی عبارت یکساں ہونی چاہئے، حلف کی متفقہ عبارت کیلئے مشاورت کے ساتھ ایک مسودہ نظریاتی کونسل بھیجنا چاہئے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہاں مسلمان ہونے کی شرط آتی ہے وہاں خاتم النبینؐ کا لفظ اورمتفقہ عبارت لکھی جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved