Map News

چیف سلیکٹرکا عہدہ ملا تو سنبھال کر خوشی ہو گی: شعیب اختر

لاہور (میپ نیوز) سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز غیر محفوظ اور ٹیم شکست کے خوف میں مبتلا ہے لہٰذا اس ذہنیت کو بدلنا ہوگا جو کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ اگر چیف سلیکٹر کا عہدہ ملا تو اسے سنبھال کرخوشی ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹور پر ہوتا تو پہلا ٹیسٹ نہ گنوایا جاتا کیونکہ جانتا ہوں کہ ٹاپ کرکٹ میں جارحانہ انداز لازمی ہے، پی سی بی سے چیف سلیکٹر کے عہدے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں،سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے یو ٹیوب چینل پر تصدیق کی کہ وہ مصباح الحق کی جگہ چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔ شعیب اختر کے مطابق وہ اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ ان کی بورڈ کے ساتھ اس کے بارے میں گفتگوہوئی ہے کیونکہ وہ خود بھی پاکستان کرکٹ میں کوئی اہم کردار نبھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں البتہ ابھی کوئی بھی بات فیصلہ کن نہیں کیونکہ ان کی طرح پی سی بی کی جانب سے بھی ہامی نہیں بھری گئی ہے۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ نئی نسل کے پلیئرز کا ایک ایسا پول تیار کرنا چاہتے ہیں جو جارحانہ ذہنیت کے ساتھ ناکامی کے خوف کا شکار ہوئے بغیر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور تادیر پاکستانی ٹیم کی خدمت کر سکیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved