کوئٹہ (میپ نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی جس کے دوران صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم دورے کے دوران گورنر بلوچستان سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کو صوبے میں کورونا وا ئرس اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، صوبے کے ترقیاتی امور سے بھی آگاہی دی جائے گی، پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہے۔
